مزید خبریں

Jamaat e islami

وزیراعظم کی گھریلو صارفین کو گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی و معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر
مملکت برائے توانائی مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک تھے۔اجلاس کے دوران وزارت توانائی نے ملک میں گیس لوڈ پلان اور کمی پورا کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہمیں توانائی کی مقامی پیداوار اور اضافے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی، کوشش کریں درآمدی ایندھن پر بتدریج انحصار ختم کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے گردشی قرضے سے نمٹا جائے، عوام کی تکالیف کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور گیس و بجلی کی بچت کے لیے عوامی مہم چلائی جائے۔