مزید خبریں

Jamaat e islami

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

سنگا پور (اے پی پی)عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام آنا اور عالمی سطح پر شرح سود میں اضافے کے خدشات ہیں
۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برینٹ کروڈ کی جنوری کے لیے سپلائی 64 سینٹ (0.8فیصد)کمی کے ساتھ 82.06 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(امریکی لائٹ )کے دسمبر کے سودے 74 سینٹ (1.0فیصد) کمی کے ساتھ 76.54ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ڈالر کی قدر بڑھتے ہی دونوں کروڈکنٹریکٹ گر گئے۔ ایک مستحکم ڈالر تیل کی طلب کو کمزور کرتا ہے کیونکہ یہ دوسری کرنسی رکھنے والوں کے لیے اجناس کی خریداری کو زیادہ مہنگا بنا دیتا ہے۔