مزید خبریں

Jamaat e islami

موٹروے کرپشن، سابق ڈی سی کی گرفتاری کیلیے ریڈ نوٹس جاری

حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر)انٹرپول نے ایم 6 منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی سی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کردیا۔انٹرپول نے ایم 6 سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبے میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا۔تاشفین عالم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے حیدرآباد نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا۔سابق ڈی سی پر موٹر وے منصوبے میں 3 ارب روپے سے زائد رقم کی خوردبرد کا الزام ہے۔دوسری جانب گرفتار سابق ڈی سی مٹیاری کو مزید 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔