مزید خبریں

Jamaat e islami

اشیائے خور و نوش مزید مہنگی، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

اسلام آباد (آن لائن) اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، 15 کلو آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1600 سے 1800 روپے کا ہوگیا، چینی کی فی کلو قیمت 90 سے 100 روپے تک پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چکی آٹا مالکان نے آٹا 120 روپے سے 130 روپے فی کلو کردیا، بسکٹ کی قیمت میں بھی 10 سے 15 روپے کا اضافہ ہوگیا، دودھ کی قیمتوں میں فی کلو 20 روپے اضافہ کردیا گیا، کھلا دودھ فی کلو 160 سے 180 روپے تک پہنچ گیا، دہی فی کلو 180 سے 200 روپے تک پہنچ گیا،کولڈ ڈرنگس میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔