مزید خبریں

Jamaat e islami

پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا۔کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 214.80 روپے فی لٹر،ڈیزل کی نئی قیمت 228.80 روپے فی لٹر،مٹی کا تیل 171.83 روپے فی لٹر،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169.0 روپے فی لٹر ہوگئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 دسمبر تک ہو گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز یعنی یکم سے 15 دسمبر تک برقرار رہیں گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔