مزید خبریں

Jamaat e islami

آئی ایم ایف کے حکم پر ملک کومزید تباہ نہ کیا جائے، ایاز لطیف پلیجو

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی پارٹی کے سر براہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پالیسیاں عوام کے خلاف ہیں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ کر ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔ ملک میں کبھی بھی آزاد، خودمختار، عوام دوست معاشی پالیسیاں نہیں بنائی گئیں، آئی ایم ایف کے حکم پر ملک کو تباہ نہ کیا جائے، حکمرانوں کو اپنی معاشی پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہو گا، بدترین صورتحال ہو سکتی ہے۔ نااہل حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسی اور آئی ایم ایف کے حکم پر عمل کرنے کی سزا ملک کے عوام بھگت رہے ہیں،حکمرانوں کے پاس عوام دوست معیشت نہیں ہے،موجودہ حکومت بھی عوام کے لیے ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ثابت ہوئی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان آزادانہ پالیسیوں کا حامل اور معاشی طور پر مستحکم ہو اور ترقی کی طرف گامزن ہو، اس لیے ان سازشوں کو شکست دینے کے لیے ملک میں اتحاداورآزاد معاشی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔