مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران بچوں کو گھٹیا سیاست میں گھسیٹنا بند کریں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو گھٹیا سیاست میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی، توانائی کی قلت کے خاتمے کیلیے اجلاس میں توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ہے جس سے امپورٹ بل میں واضح کمی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ذریعے تعلیمی
اداروں کو سیاسی اکھاڑا بنایا جارہا ہے، نوجوان تقسیم اور فساد کی سیاست سے دور جارہے ہیں، توشہ خانہ صرف گھڑیوں کا معاملہ نہیں اربوں روپے کے تحائف ڈیکلیئر نہیں کیے گئے، دوسروں سے 40 سال کا حساب مانگنے والے کو اپنے 4 سال کی چوریوں کا حساب دینا پڑے گا۔ علاوہ ازیں اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں غیر معمولی صورتحال میں غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، ایمرجنسی بچت پلان حتمی منظوری کے لیے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ تمام وزراء اعلیٰ کو بھی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مدعو کیا جائے گا، انرجی بچت پلان پر صوبوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد ہوگا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ، نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا بھی پلان کا حصہ ہے۔ ہنگامی توانائی بچت پلان کا مقصد عوام اور معیشت پر دباؤ کم کرنا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں تیل سمیت ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔