مزید خبریں

Jamaat e islami

ہمارے مستعفی ارکان کو تنخواہ نہیں مل رہی،فوادچودھری

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے واضح کیا ہے کہ ہمارے مستعفی ارکان کی تنخواہیں معطل ہیں، کسی رکن کو تنخواہ نہیں مل رہی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ عدالت عظمیٰ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نہیں آ رہے البتہ وہ اس کی تنخواہ لے رہے ہیں۔یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا، مستعفی ارکان کی تنخواہیں معطل ہیں، کسی رکن کو تنخواہ نہیں مل رہی۔ فواد چودھری نے کہا کہ جج
صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنی چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارکانِ اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے بعد نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے گا۔
فواد چودھری