مزید خبریں

Jamaat e islami

اپنوں کی نااہلی ‘ غیروں کی سازش سے ملک دولخت ہوا، حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ نظریہ پاکستان ملکی سا لمیت کا ضامن ہے،یوم سقوط ڈھاکا ہماری ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 16دسمبر1971ء کو اپنوں کی نااہلی اور غیروں کی سازشوں کے نتیجے میں پاکستان دو لخت ہوا۔ جماعت اسلامی ملک کے نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔پاکستان قائم دائم رہے گا۔ یوم سقوط ڈھاکا کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں صوبائی امیر کامزید کہنا تھاکہ اس وقت وطن عزیز نازک دور سے گزر رہاہے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی،انا اورگالم گلوچ کی سیاست کے بجائے حکمران جماعت سمیت سیاسی قیادت کو شائستگی اوراتحاد ویکجہتی کی فضاکو برقراررکھنا چاہیے۔آج پاکستان میں انتخابات کو طاقت وپیسے کاکھیل بنادیا گیا ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی بقا وسا لمیت کے لیے انتخابی اصلاحات اورمثبت وتعمیری کرداراداکیاجائے تاکہ حقیقی معنوں میں قوم کے مخلص وایماندارنمائندے منتخب ہوسکیں۔عوام کو بھی چاہیے کہ وہ کرپٹ ونااہل قیادت کے بجائے اہل دیانتدارومخلص قیادت کا انتخاب کریں تاکہ اسلامی وخوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیرہوسکے۔