مزید خبریں

Jamaat e islami

سقوط ڈھاکا تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ‘ رخشندہ ناز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سقوط ڈھاکا تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،جماعت اسلامی بنگلا دیش کے رہنماؤں کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے ۔ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ ناز نے یوم سقوط ڈھاکا کے موقع پرجاری اپنے بیان میں مزیدکہاکہ اسلام وکلمہ طیبہ کے نام پرمعرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان حکمرانوں کی سازش کے نتیجے میں دو لخت ہوا ،موجودہ حکمراں بھی تاریخ سے سبق لینے کے بجائے اسی روش پر چل رہے ہیں۔ انھوں نے جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر شفیق الرحمن کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بنگلا دیش کی حکومت کے اس متعصبانہ طرز عمل کا نوٹس لے۔