مزید خبریں

Jamaat e islami

ایف آئی اے نے عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ کوگرفتارکرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کراچی کے مطابق سائبرکرائم سرکل نے پنجاب کے علاقے لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے دانیہ شاہ کو حراست میں لیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو متنازع وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔دانیہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی کوپولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کر گرفتار کیا۔