مزید خبریں

Jamaat e islami

ارشد شریف قتل کیس،پمز اسپتال کی ٹیم سے پوچھ گچھ

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی جے آئی ٹی کا پانچواں اجلاس ہوا۔ جس میں پمز اسپتال کی ٹیم سے پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق خصوصیجے آئی ٹی نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ اس موقع پر پوسٹ مارٹم کے وقت لی جانے والی تصاویر جے آئی ٹی کے حوالے کی گئیں، ہسپتال کی ٹیم سے ایک گھنٹہ تک سوالات کیے گئے۔پمزاسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، خصوصیجے آئی ٹی کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو بھی خط لکھ دیا۔ جس میں ارشد شریف کا کینیا سے ملنے والا سامان مانگ لیا گیا ہے۔