مزید خبریں

Jamaat e islami

پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ اکتوبر سے 6ماہ کے لیے نافذ کردیا گیا ہے۔ایکٹ کا اطلاق پائلٹ ،فضائی میزبان سمیت ملازمین پر ہوگا۔ لازمی سروس ایکٹ کے دوران پی آئی اے کے کپتان اور فضائی عملہ سمیت تمام ملازمین کام سے منع نہیں کر سکیں گے۔ اعلیٰ انتظامیہ کے دیے گئے احکامات پر کام سے انکار کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔لازمی ایکٹ سروس کی خلاف ورزی پر انتظامی کارروائی سمیت عدالتی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے،خلاف ورزی کی صورت میں پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک جیل ہوسکتی ہے۔