مزید خبریں

Jamaat e islami

راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے زیادتی، مقدمہ درج

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی راجا سعید اور 2 پولیس اہلکاروں نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی راجا سعید نے لڑکی سے زیادتی کی وڈیو بھی بنائی۔متاثرہ لڑکی کے وکیل عدنان شاہ نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں 3بار زیادتی کرنا ثابت ہوا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی صدر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انچارج چوکی عطااللہ، کانسٹیبل افضال، شکیل اور ملزم راجا سعید کو معطل کردیا گیا ہے، ایس ایچ او روات کو لاپرواہی پر چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔