مزید خبریں

Jamaat e islami

پرویز الٰہی عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے، فیاض چوہان

 

لاہور (نمائندہ جسارت) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے اور 17تاریخ کو عمران خان پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز عمران خان کے احکامات کے منتظر ہیں۔ اس فسطائی حکومت نے پاکستانی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 98 فیصد تک پہنچ چکا ھے جو کہ ہمارے دور میں صرف 5 فیصد تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے دور حکومت میں جی ڈی پی 6 فیصد تھا جو کہ 0.5 فیصد ہو گیا ہے۔ فوری الیکشنز اس کرپٹ مافیا سے نجات کا واحد راستہ ہے۔ ملک کی بقاء اسی میں ہے کہ فری اور فوری الیکشنز کرائے جائیں۔