مزید خبریں

Jamaat e islami

سابق نمائندہ جسارت سکھر عبدالسلام آرائیں انتقال کرگئے

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن ارائیاں پاکستان سندھ کے صدرمیاں عبدالسلام آرائیں انتقال کرگئے،مرحوم کی عمر75برس اورپسماندگان میں ایک بیٹا اور3بیٹیوں کو سوگوارچھوڑا ہے۔ مرحوم کی نمازجنازہ جامع مسجد بیت المکرم میں اداکرنے کے بعدگلستان جوہر بلاک
19کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔یاد رہے کہ مرحوم 1971-72ء میں دورطالبعلمی کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ کے فعال کارکن اورجمعیت سکھر کے ناظم رہے ہیں، 80کی دہائی میں روزنامہ جسارت کے سکھرمیں نمائندگی کے فرائض بھی بخوبی سرانجام دیے۔کچھ عرصہ قبل وہ کراچی گلستان جوہرشفٹ ہوئے تھے جہاں ان کا گھرانجمن ارئیاں کا دسترخوان اورحلقہ احباب کا مرکزبنا ہواتھا۔نمازجنازہ میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو سمیت دیگرسیاسی وسماجی رہنما حلقہ احباب کے ساتھیوں سمیت قریبی رشتے دارشریک تھے۔ مرکزی نائب امیراسداللہ بھٹو نے ان کی وفات پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عبدالسلام آرائیں ایک خدا ترس ، نڈر اورنیک انسان تھے،سکھرمیں دور آمریت کے دوران جیلیں کاٹیں مگر کسی ڈکٹیٹرکے آگے سرنہ جھکایا۔ان کی انسانیت اوراپنی ارائیاں برادری کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صوبائی امیرمحمد حسین محنتی ودیگر ذمے داران نے بھی عبدالسلام آرائیںکی وفات پردلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔