مزید خبریں

Jamaat e islami

مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کردی جائیں گی،جاوید الرحمن

کراچی (این این آئی)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ نے کرسمس کہ موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشی میں ہم برابر کے شریک ہیں، مسیحی برادری کے ملازمین کی تنخواہ کرسمس سے قبل ادا کردی جائے گی تاکہ ہمارے مسیحی ملازمین اپنے کرسمس کے تہوار کو اچھے طریقے سے منائیں اور ان کو تمام ممکنہ بلدیاتی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنربلدیہ کورنگی وسیم مصطفیٰ سومرو بھی موجود تھے ۔انہوں نے کرسمس کی ایڈوانس مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس کہ موقع پر صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کی جائے ،خاص کر گرجہ گھروں کے چاروں طرف صفائی ستھرائی اور روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے اور مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے اطراف میں چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے ،اس موقع پہ بلدیہ کورنگی کے افسرا ن بھی موجود تھے۔