مزید خبریں

Jamaat e islami

سفاری پارک میں ہتھنیوں کی سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں، شجرکاری کے ساتھ ساتھ پارکوں اورفٹ پاتھوں کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے ہتھنی سونیا کی 16ویں اور ملکہ کی 18ویں سالگرہ کا کیک کاٹااور دونوں کو کیک کھلایا جبکہ انتظامیہ کو ان کی دیکھ بھال پر مبارک باد بھی دی۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہا تھی کسی بھی پارک کی شان ہوا کرتے ہیں اور یہ دونوں بھی پارک کی شان بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر الٰہ دین پارک کو ازسر نو تعمیر کیا جارہا ہے ، اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے صرف کچھ دنوں میں ہی مہینوں کے برابر کام کیا ہے، انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کو اس پارک کو مزید خوبصورت بنا نے کے لیے کہا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس پارک میں مزید جانور بھی لائے جائیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مل کر معاملات کو حل کرلیں گے، ہر چیز بہتری کی طرف جارہی ہے۔ کوشش ہے کہ تمام وعدے پورے کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پارک میں خوش دیکھ بہت خوشی ہوئی ، اس طرح کی تقریب سے کراچی کے شہریوں اور بچوں کو اچھی تفریح میسر آئے گی۔