مزید خبریں

Jamaat e islami

غریب آدمی دووقت کی روٹی کے لیے بھی ترس گیا ہے، سعید بیگ

کراچی (این این آئی) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ بدترین مہنگائی اوربے روزگاری نے غریبوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، آج غریب آدمی دووقت کی روٹی کے لیے بھی ترس گیا ہے، حکومت عوام کی خبر لے۔یہ باتیں انہوں نے خیر محمدگوٹھ میں قائم پاک امن سیکرٹریٹ پر مستحقین میں امدادی رقم اور لنگر کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ قبل ازیں لنگرکے لیے بکرا ذبح کیاگیا،اس موقع پر وطن عزیز کی خوشحالی، ترقی، امن وامان، سلامتی واستحکام جبکہ افواج پاکستان کے لیے سعید احمدبیگ نے خصوصی دعاکی۔سعید احمدبیگ نے مزید کہاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر پیٹرول کی قیمتیں ابھی تک کم نہیں کی گئیں،عوام میں اب مزیدسکت باقی نہیں رہی۔