مزید خبریں

Jamaat e islami

سیاسی جماعتوں نے کراچی کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،احمد ندیم اعوان

کراچی ( پ ر ) اللہ اکبرتحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے کراچی کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، عوام اپنے حقوق کیلیے دردر بھٹک رہے ہیں لیکن ان کے مسائل سننے والا کوئی نہیں۔ کراچی کی امیدیں اب باکردار اور دیانت دار قیادت سے وابستہ ہیں۔اللہ اکبر تحریک کی باکردار قیادت ہی کراچی کی روشنیاں واپس لا سکتی ہے۔ کراچی کی دن پر دن بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہاہے۔