مزید خبریں

Jamaat e islami

سندھ کو توڑنے کی بات نہیں ہونی چاہیے،مراد علی شاہ

خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو توڑنے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔سندھ کے علاقے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سب کا اتفاق ہے، جنوبی پنجاب صوبے کی بات ہو رہی ہے، سندھ میں نہیں۔ اتحادی حکومت کی ترجیح معیشت کوبحران سے نکالنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے والا سوال اب گھس گیا ہے، اسمبلیاں توڑنے کے لیے وزیراعلیٰ کو اختیار ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے پیچھے سوچ ہونی چاہیے، کسی کو خوش کرنے کے لیے اسمبلی نہیں ٹوٹتی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی وزیراعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو وہ یا تو سمجھتا ہے کہ اس سے حکومت کا نظم و ضبط نہیں چلتا یا وہ سمجھتا ہے کہ وہ اسمبلی سنبھال نہیں سکتا اس لیے اسمبلی توڑنی پڑتی ہے۔