مزید خبریں

Jamaat e islami

سینیٹ:اپوزیشن کا سواتی کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر شدید احتجاج

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میںاپوزیشن کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے پر شدید احتجاج کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اجلاس ملتوی کردیا،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے باوجود حکومت نے ایوان میں مالیاتی بل اور قانون شہادت میں تبدیلی سے متعلق ترمیمی بل پیش کردیے۔ جمعرات کے روز سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی سر براہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہواے اجلاس میں وقفہ سوالات کے آغاز پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کھڑے ہوگئے اور سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ آپ میرے لیے محترم ہیں اس ایوان کو چلنے دیں جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آپ سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیوں نہیں کر رہے ہیں تاہم چیئرمین سینیٹ نے وقفہ سوالات کا آغاز کردیا اس موقع پر اپوزیشن اراکین چیئرمین سینیٹ ڈائس کے گرد جمع ہوگئے اور سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے اور سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کرنے کے نعرے لگاتے رہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اپوزیشن نے ہماری بات نہیں سننی ہے چیئرمین سینیٹ نے وزیر مملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان کو ایجنڈے کے تحت بل پیش کرنے کی اجازت دی جس پر وزیر مملکت سینیٹر شہادت اعوان نے قانون شہادت میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا جسے چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون نے آئین کے آرٹیکل 73کے تحت ٹیکس قوانین میں دوسری تبدیلی سے متعلق مالیاتی بل ایوان میں پیش کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے مالیاتی بل پر سفارشات 19دسمبر تک طلب کر لی اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے مالیاتی بل کی کاپیاں پھاڑ کر نعرے بازی جاری رکھی جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس آج بروز جمعہ تک ملتوی کردیا۔