مزید خبریں

Jamaat e islami

کندھکوٹ :بے امنی، بچوں سمیت مغویوں کی بازیابی کیلیے احتجاج

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ضلع میں بڑھتی ہوئی بے امنی، معصوم بچوں سمیت مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکٹروں کی تنظیم پیما کی کال پر مختلف سیاسی، سماجی رہنما اور ڈاکٹروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ پولیس نااہلی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے رہنماؤں ڈاکٹر حضوربخش سومرو، ڈاکٹر وقار الاسلام خواجہ، ڈاکٹر امان اللہ سھریانی، ڈاکٹر خالد الاہی بھٹو، ڈاکٹر محمد علی دایو، غلام مصطفی میرانی، بشیر میرانی ودیگر نے کہا کہ ضلع میں ڈاکو راج قائم ہو گیا، شہر میں چوریوں، لوٹ مار، اغوا کے واقعات کے سبب عوام غیر محفوظ ہیں۔ مکین معصوم سینگار ملک کو موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد آسانی سے اغوا کر کے لے گئے، پولیس سو رہی ہے، امن کرانے میں کسی کو دلچسپی نہیں، عوام سڑکوں پر پولیس نااہلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ فوری اغوا ہونے والے معصوم بچوں سمیت مغویوں کو بازیاب کرا کے شہر میں امن قائم کرایا جائے۔