مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر: اعجاز جاکھرانی ریفرنس کے گواہ کی بہن کو سیکورٹی دینے کا حکم

سکھر (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنماء ، مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے 2 ریفرنسز کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اعجاز جاکھرانی اور ریفرنس کے گواہ محمد میاں سومرو کی بہن ملیحہ ملک عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملیحہ ملک نے الزام عائد کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت نے ملیحہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔