مزید خبریں

Jamaat e islami

باڈہ :زرعی زمین پر قبضے کے خلاف شہری کا احتجاج

باڈہ (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں بلھڑیجی مکین خادم حسین ابڑو نے کہا ہے کہ برادری کے بااثر افراد حاکم علی ابڑو نے 15 ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کر لیا، آواز اُٹھانے پر وہ قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ہاؤس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1997ء میں اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے زرعی زمین مجھے دی تھی، جو اب تک میرے نام اور اس کے اصل کاغذات میرے پاس ہیں۔ میرے چاچا صاحب خان ابڑو نے حاکم علی ابڑو کو زمین سنبھالنے کے لیے دی تھی۔ چاچا کے انتقال کے بعد برادری کے لوگوں کو ساتھ لے کر زمین واپس مانگنے گئے تو بااثر حاکم علی ابڑو لالچ میں آگیا اور زمین واپس کرنے کے بجائے جھوٹے کیس داخل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، ڈی آئی جی، ایس ایس پی لاڑکانہ اور محکمہ روینیو کے عملداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال کرکے بااثر حاکم علی ابڑو سے ہماری زرعی زمین واپس دلا کر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔