مزید خبریں

Jamaat e islami

کندھکوٹ: شہر کے مسائل پر ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر آفس میں ایم پی اے میر غلام عابد خان سندرانی، ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی، پبلک ہیلتھ اور میونسپل حکام کا شہر کے مسائل پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم پی اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی اور اسٹریٹ لائٹ بہت بڑا مسئلہ ہے جسے جلد حل کیا جائے، تجاوزات کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کیے جائیں گے، کندھکوٹ ہمارا حصہ ہے، ضلع میں لائبریری، ڈائیلیسز سینٹر اور دیگر سہولیات موجود ہیں، صفائی کا بڑا مسئلہ ہے جو جلد حل ہو جائے گا۔