مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدر آباد :دی اسمارٹ اسکول میں سندھی کلچر ڈے پروگرام

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) دی اسمارٹ اسکول عسکری کیمپس لطیف آباد یونٹ نمبر 3 میں سندھی کلچر ڈے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، طلباء و طالبات کے ساتھ دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ثقافتی پروگرام میں ٹوپی اور اجرک پہن کر طلبہ اور طالبات نے سندھی گیتوں پر رقص کیا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک 5 ہزار سال پرانی تہذیب ہے، سندھی قوم نے اپنی روایت برقرار رکھی ہوئی ہے اور ہمیشہ کلچرل ڈے عید کی طرح منایا جاتا ہے، سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک سندھی لوگوں کی پہچان ہے، سندھی اپنی پہچان دنیا کو بتاتے آئے ہیں۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر شاہد حسن نے پروگرام کو سراہا، سندھ میں رہنے والے تمام زبانوں کے مکینوں کو یکجہتی اور اسکول انتظامیہ کو بہترین پروگرام کا انعقاد کرنے پرمبارک باد دی۔