مزید خبریں

Jamaat e islami

کوٹری،رشوت ستانی کے الزام میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کیخلاف تحقیقات

کوٹری (جسارت نیوز)میونسپل کمیٹی کوٹری کے ایڈمنسٹریٹر عمران گمھرو کی تعیناتی کے بعد مالی بحران شدت اختیار کرگیا، بلدیاتی ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین نے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف احتجاج اور شکایتی مراسلہ ارسال کرنا شروع کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ملازمین کی جانب سے شکایتی مراسلہ انسداد رشوت ستانی وبدعنوانی جامشورو زون کو بھی ارسال کیا گیا تھا جس پر جامشورو اینٹی کرپشن جامشورو سرکل کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھولاری کے خلاف تحقیقات شروع کردی اور نوٹس ارسال کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ سمیت پیش ہوکر الزامات کے جواب داخل کرنے اور اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کہا گیا ہے۔ ملازمین نے اپنی درخواست میں تنخواہوں کی مد میں ملنے والے فنڈز 2 کروڑ 42لاکھ روپے جعلی بلوں کے ذریعے خردبرد کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرکے سپریم کورٹ کے واضح احکامات سے انخراف کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جامشورو اینٹی کرپشن ٹیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھولاری میونسپل کمیٹی میں ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ ہے جس پر ملازمین نے شکایت درج کرائی ہے جس پر ایڈمنسٹریٹر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کو کہا ہے۔ تحقیقات میں خورد برد سامنے آنے پر مزید کارروائی کے لیے کمیٹی کو آگاہ کرکے اجازت طلب کی جائے گی۔