مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد :اُمیدوار چیئرمین یو سی 17 اور معروف شاعر انتقال کر گئے

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اُمیدوار برائے چیئرمین یو سی 17 اور معروف شاعر م ش عالم کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ۔اُن کی نمازِ جنازہ تولڑے شریف درگاہ پر ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں تحریک لبیک کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر صوفی رضا محمد عباسی، ضلعی نائب امیر حافظ ذیشان ربانی، ناظم اعلیٰ عبدالقادر ملکانی، ممبران عمر چشتی، اسلم سروری ایڈووکیٹ، قیصر سومرو ایڈووکیٹ، فرخ نقشبندی، زمان جمیل، محمد نذیر و دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔