مزید خبریں

Jamaat e islami

الیکشن کمیشن کی معاونت مشترکہ قومی فریضہ ہے، امتیاز ابڑو

سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی زیر صدارت 15 جنوری 2023 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز میں مطلوبہ سہولیات کی موجودگی کا جائزہ لینے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد حسین لنڈ کے علاوہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ای اوز سیکنڈری و پرائمری، ٹی ای اوز، ایجوکیشن ورکس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے کہا کہ ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں پینے کے پانی، بجلی، واش رومز، فرنیچر و دیگر تمام مطلوبہ سہولیات کی موجودگی سمیت خستہ حال پولنگ اسٹیشنز کی مرمت و بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے تاکہ پولنگ عملے سمیت ووٹرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس ضمن کسی قسم کا عذر قبول نہیں ہوگا ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے سہولیات سے محروم پولنگ اسٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو سہولیات و مدد کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔اس موقع پر تمام افسران نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔