مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر،گیس لوڈیشڈنگ کیخلاف چولہے ،برتن اٹھاکر احتجاج

سکھر (نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے قریشی گوٹھ ابن آزاد چوک پر ہاتھوں میں چولہا اُٹھا کر گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ،سیٹزن ویلفیئر کے سید عمران علی شاہ ،سکھر بچاؤ کے فضل الرحمن بھٹو ،سول سوسائٹی کے نمائندگان حبیب اللہ انصاری،قدرت اللہ بروہی، اصغر لغاری و دیگر کا کہنا تھا کہ شہر میں صرف 2 گھنٹے گیس دی جا رہی ہے ، گیس کی لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیا، اسکول اور دفاتر بھوکا جانا پڑتا ہے، شہریوں کے احتجاج کے باوجود سوئی گیس حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، شکایت پر آر ایم او سوئی گیس کمپنی سکھر کے افسران و عملہ شہریوں کو تنگ و حراساں کر رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بلاجواز گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند اور صارفین کو گیس کے حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔