مزید خبریں

Jamaat e islami

منشیات کے اڈے سر عام کھلے ہیں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی،ن لیگ

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) حیدرآباد وسٹی کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے غلام محمد قریشی‘ اکبر علی‘ عبدالوحیدقریشی ودیگر نے تھانہ پنیاری کی حدود میں منشیات ،سٹہ، جوئے کے اڈو ں کی بھر مار پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہ کہا کہ حیدرآباد میں منشیات کے اڈے سر عام کھلے ہیں لیکن انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ پنیاری میں سب سے زیادہ کرائم ہو رہے ہیں، کئی بار شکایت کی لیکن انتظامیہ نے آنکھیں نہیں کھولیں۔ شرکاء نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ توجہ دے اوران کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔