مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدر آباد: ہیپا ٹائیٹس اسکریننگ اینڈ ویکسنیشن کیمپ کا انعقاد

حیدر آباد ( اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سماجی اتحاد سول سوسائٹی نیٹ ورک میں شامل تنظیم خادم انسانیت کے زیراہتمام اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سندھ کے تعاون سے ہیپا ٹائیٹس اسکریننگ اینڈ ویکسنیشن کیمپ کا این ایچ خادم انسانیت میڈیکل سینٹر کالی موری چوک پر انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں انچارج گیسٹرو لوجی ڈپارٹمنٹ لمس ڈاکٹر اکرم باجوہ اور ڈاکٹر رشید بلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیکڑوں مریضوں کی اسکریننگ کے ساتھ ویکسینیشن بھی کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اکرم باجوہ نے کیمپ میں موجود مریضوں اور شرکاء کو آگاہی لیکچر دیتے ہوئے ہیپاٹائٹس کی اقسام اور علاج کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے،ہم روز مرہ زندگی میں کچھ اُصولوں پر عمل کریں توبہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔متوازن غذا اور صاف پانی کے استعمال سے ہم ہیپا ٹائٹس سمیت بہت سے امراض سے خود کو بچا سکتے ہیں۔ ہیپاٹائیٹس بی اور سی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہیپاٹائیٹس سی کا علاج 99 فیصد کامیاب اوربی کے لیے گولیاں کھانا پڑتی ہیں۔