مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈو آدم: سستے آٹے کے اعلان کے بعد اسٹال نایاب

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت)محکمہ فوڈ نے وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات ردی کے ٹوکری میں ڈال دیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے کلو اعلان کے بعد شہر میں سستے آٹے کے اسٹال نایاب ہو چکے، شہری سستا آٹے کے اسٹال تلاش کرتے نظر آنے لگے جبکہ شہر میں کہیں سستے آٹے کے اسٹال موجود نہیں۔ فلورز ملز اور آٹا چکی مالکان من مانے نرخ پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ شہر میں آٹے کی 110 سے 120 روپے میں فروخت جاری ہے، سماجی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سستے آٹے کے اسٹال کے حوالے سے اعلان کردہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے مقرر کیا تھالیکن محکمہ فوڈ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات ہی ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیے، جبکہ شہر میں آٹا چکی مالکان اور ملز مالکان من مانے نرخ پر مہنگے داموں آٹے کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ وزیر اعلیٰ سندھ کے اعلان کردہ نرخ پر شہر میں سستے آٹے کے اسٹال فوری لگوانے کے احکامات پر عمل درآمد کرائیں۔