مزید خبریں

Jamaat e islami

میرپورخاص :الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت متاثرین میں ونٹر پیکیج تقسیم

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف علاقوں میں 120 برسات متاثرین میں بستر، چادریں و گرم سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپورخاص محمد رفیق چوہان ، الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے صدر نادر خان، سینئر رہنماء لالہ نور محمد ،جنرل سیکرٹری عرفان الحق و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن عوامی خدمت پر عمل پیرا ہے، دن بہ دن سردی میں اضافہ ہو تا جارہا ہے، عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، عوام سردی سے ٹھٹھر رہی ہے، برسات متاثرین پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سردی سے بچاؤ کے لیے بستر، چاردیں کمبل کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، متاثرین کی قوت خرید سے باہر ہیں، انسانیت کے دُکھ درد کو سامنے رکھتے ہوئے متاثرین میں سردی سے بچاؤ کے لیے سازو سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر متاثرین نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب میں ہماری بھرپور مدد کی اور اب سردی میں گرم بستر، چادریں اور دیگر سامان دیا ہے لیکن حکومتی سطح پر سیلاب متاثرین کے حوالے سے صرف دعوے کیے جاتے ہیں جبکہ عملی کام الخدمت فاؤنڈیشن کرتی ہے۔