مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈگری، گھر میں چوری، قیمتی سامان،نقدی غائب

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری سے پنجاب گئی فیملی کے گھر میں چوری کی واردات، قیمتی سامان و نقدی چوری، ڈگری تھانے میں درخواست جمع۔ ڈگری تھانے میں فرہاد توقیر نے درخواست جمع کروائی ہے جس میں فرہاد توقیر کے مطابق انکے ماموں زاہد فیملی کے ساتھ پنجاب گئے ہوئے تھے اور گھر کی چابی انکے پاس تھی 10 دسمبر کو اسکی زوجہ نے گھر کھولا اور پودوں کو پانی دیا تب تک سب ٹھیک تھا جب وہ 12 دسمبر کو ماموں کے گھر گیا تو جالی ٹوٹی ہوئی تھی گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا اور اسٹور روم میں موجود پیٹی جس میں قیمتی سامان تھا وہ ٹوٹی ہوئی تھی ۔ فرہاد توقیر کے مطابق اس نے یہ سارا واقعہ اپنے ماموں کے علم میں لایا ہے۔ ڈگری پولیس نے درخواست وصول کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔