مزید خبریں

Jamaat e islami

لاڑکانہ ،چانڈکا اسپتال کا میل نرس ٹچ موبائل سے محروم

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے سچل تھانے کی حدود بختاور بھٹو پارک کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات کے میل نرس شفیع اللہ بگٹی کو یرغمال بناکر ٹچ موبائل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔اس موقع پر میل نرس شفیع اللہ بگٹی نے بتایا کہ میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں بطور میل نرس کام کرتا ہوں، آج نور کالونی میں واقع اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے اسپتال آرہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد نے راستہ رو کر اسلحے کے زور پر ٹچ موبائل چھین لیا اور فرار ہوگئے، بعد میں میں نے تھانے جاکر رپورٹ درج کرائی، لیکن پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے موبائل واپس کرکے چوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔