مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر،پریم یونین کا تنخواہوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کیخلاف احتجاج

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین( سی بی اے ) کی کال پر سکھر ڈویژن بھر میں بھی مختلف مقامات پر ریلوے ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں میں تاخیر ، ر ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل نہ کیا جانے کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا ، مختلف مقامات پرپریم یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنر ل خیر محمد تنیو ،کی قیادت میں روہڑی اسٹیشن سے خانیوال اسٹیشن تک ٹرین مارچ نکالا گیا، روہڑی، میر پور ماتھیلو، گھوٹکی ، صادق آباد، رحیم یار خان، خانیوال سمیت ریلوے سکھر ڈویژن کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر ریلوے ملازمین نے پھولوں کے ہار پہنا کر اور گل پاشی کر کے پریم یونین کے رہنماؤں اور مارچ کے شرکا کا پھر پور اور شاندار استقبال کیا ، اور مزدور اتحاد زندہ باد، ملک بھر کے مزدور ایک ہو جاؤ، کے نعرے لگائے ،پریم سرکل چیئرمین انجینئر نگ اختر علی عباسی، سنگنل سرکل کے چیئر مین تحسین ارشد کھوکھر، سنگل سرکل ڈہرکی ژونل صدر غلام قادر شر اور دیگر کارکنان پریم نے شرکت کی۔ روہڑی اسٹیشن سے خانیوال اسٹیشن تک نکالا جانیوالی ٹرین مارچ جب رحیم یار اسٹیشن پر پہنچا تو سیکڑوں کی تعداد میں ریلوے ملازمین نے استقبال کیااور نعرے لگائے، مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو نے خطاب کرتے کہا کہ کہ جب تک ریلوے مزدوروں کے مسائل حل نہیں کروا لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ، پریم یونین آپ کے حقوق کی حقیقی ترجمان ہے ،انتظامیہ کی بے حسی اور حکومت کی لاپرواہی و سنگ دلی محکمہ ریلوے کے ملازمین پر صبر آزماثابت ہو رہی ہے،بوڑھے بیمار پنشنرز دوائیوں کے حصول کے لیے پنشن کے منتظر ہیں، غریب ملازمین کے بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں،گزشتہ کئی برسوں سے ریلوے ملازمین اور بیوائیں واجبات کے حصول کیلیے دربدر ہیں،تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق مزدور و ملازمین کی حقیقی ترجمان پریم یونین (سی بی اے) کو انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، موجودہ صورتحال میں احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے ریلوے پریم یونین بھرپور طور پر سکھر ڈویژن سمیت ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے، آئندہ مرحلے میں دھرنا دیکر گھیراؤ کیاجائے گا،ریلوے ملازمین و مزدوروں کو ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی اور مسلسل تاخیر ، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ، TA کی بندش ، ریلوے کالونیز کی حالت زار ، کوارٹروں کی خستہ حالی ، ملازمین کے پروموشنز مین بے جا تاخیر ، کرپٹ افسروں کی کرپشن کے خلاف پریم یونین کی جانب سے لوکو شیڈ روھڑی میں بھی زبردست احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی، جس میں ڈویژنل نائب صدر صاحبزادہ محمد عبیداللہ قریشی ، ژونل صدر محمد اسحاق بلو ، حاجی عبدالخالق عاربانی چیف آرگنائزر ، صادق گڈانی کے علاوہ دیگر مزدور رہنماؤں نے خطاب کیا اور مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا، ملازمین نے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔سکھر ڈویژن زون کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے ملازمین نے بینر اٹھا کر تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ژونل صدر عبدالرحیم لاشاری سینئر رہنما مصری خان سیال، ژونل آرگنائزر آفتاب لاشار ی کے قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کہا مزدوروں کو ابھی تک تنخواہ کی ادئیگی نہیں کی گئی ہے، ٹی اے،جی پی ایف پہلے ہی نہیں مل رہا تھا، تنخواہ پر گزاوقات ہے اب وہ بھی وقت پر نہیں مل سکی۔انہوںنے کہا کہ سیاسی مداخلتوں ، ناقص حکمت عملی اور کرپشن نے محکمہ ریلوے کو تباہ و برباد کر دیا ہے، ہمارے مطالبات منظور کیے جائیں، ریلوے مزدوروں کے تنخواہ کی بروقت ،ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ، حاضر سروس ملازمین کے ٹی اے اور جی پی ایف کی ادائیگی کی جائیں،اور ٹی ایل اے اور پی ایم پیکیج کے ملازمین کو مستقلی کیا جائے، دیگر مزدور مسائل حل کیے جائیں، سرتاج علی موٹن بھیو گل محمد حاجی عنایت لاشاری غلام یاسین گامٹ خان موج علی لاشاری اشرف الدین گولو دنگلو خان و دیگر زون کے ساتھیوں نے شرکت کی۔