مزید خبریں

Jamaat e islami

پنجاب میں اساتذہ کی25ہزار اسامیوں پر بھرتی کا اعلان

لاہور( نمائندہ جسارت )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے آج وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی، جس میں ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے میں تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلز ایجوکیشن اور STEAM پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی‘ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی اور وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا- وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے ملالہ یوسف زئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ۔وزیراعلی پرویز الٰہی نے ملالہ کی درخواست پر اسکولوں اور مدرسوں میں جسمانی سزا دینے پر پابندی کا قانون لانے کا اعلان کیا اورکہا کہ مدرسوں اور اسکولوں میں طلبہ بالخصو ص طالبات کو جسمانی سزا دینا قطعا ًقابل قبول نہیں۔ یہ قانون پنجاب اسمبلی سے اسی ماہ منظورکرایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پرائمری کی سطح پر پنجا بی تعلیم کے لیے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے‘مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں میں شرح خواندگی بڑھے گی۔طالبات کے لیے فری ٹرانسپورٹ کا آغاز کر رہے ہیں ۔