مزید خبریں

Jamaat e islami

تمام نیب زدہ افراد حکومت سے الگ ہوجائیں‘ عمران بخاری

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے بلدیاتی امیدوار برائے چیئرمین یوسی 68 سید عمران بخاری نے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام نیب زدہ افراد حکومت سے الگ ہو جائیں، انہیں حکومت اپنے خلاف مقدمات سے بری کرنے کے لیے نہیں ملی انہوں نی یہ بات آئی ایٹ سیکٹر میں اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے حلقہ کے رہائشی حضرات ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت میں آکر اور بلدیہ کانظام سنبھال کراین آر او کے پر خچے اڑا دے گی،انہوں نے کہا کہ اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو منصفانہ نظام لائیں مگر انصاف کے نام پران کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ اپنے مقدمات ختم کرانے پر ہے۔یہ لوگ بھگوڑوں کو واپس لا رہے ہیں، پہلے ایک کو لائے اور اب سلیمان شہباز بھی آ گیا ہے ہم ان سب کا احتساب کریں گے۔