مزید خبریں

Jamaat e islami

رئیل اسٹیٹ انتخابات ‘ تمام امیدواروں کے کاغذات منظور

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے چیئرمین چوہدری خالد محمود نے تمام نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں اور حتمی فہرست جاری کردی ہے، الیکشن کمیشن میں چوہدری خالد محمود چیئرمین، لالہ ظہیر عباسی وائس چیئرمین، راجا بشیر عباسی( ممبر)، آغا احتشام (ممبر)، حفیظ عباسی (ممبر )شامل ہیں، انتخابت کے لیے فائونڈر اتحاد اور پراگریسو گروپ مد مقابل ہیں، پولنگ 22 دسمبر کو کنونشن سینٹر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی ،فائونڈر اتحاد پینل کی جانب سے صدارتی امیدوار سردار طاہر محمود ہیں، ان کے پینل میں سینئر نائب صدر کے لیے، وحید اختر خان اور اظہر عباسی، نائب صدر کے لیے عبد المالک، میاں محمد یاسین، بابر بھٹی اور راجا حامد، جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے چودھری زاہد رفیق، ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے وحید احمد، ڈپٹء سیکرٹری کے لیے محمد نعمان، انفارمیشن سیکرٹری کے لیے اسرار الحق مشوانی ،و یلفیئر سیکرٹری کے لیے کاشف منیر، سوشل میڈیا کے لیے عامر محمود، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے قاضی شاکر، فنانس سیکرٹری کے لیے منیر اختر، پریس سکرٹری کے لیے وحید خان، سپورٹس سیکرٹری کے لیے ذوالفقار علی امیدوار ہیں۔