مزید خبریں

Jamaat e islami

اسلام آباد: جی نائن میں جماعت اسلامی کا خواتین کنونشن

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد جی نائن زون 10 کے تحت ورکرز کنونشن کا انعقاد جی نائن فور کے مرکزی پارک میں کیا گیا‘ورکرز کنونشن میں تمام مرد وخواتین امیدواران نے اپنا تعارف اور کارکردگی پیش کی اور الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اہم کاموں کی بریفنگ دی۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رکن مرکزی شوری زبیدہ خاتون نے کہا کہ ووٹ ایک شہادت ہے،اس کا نہ دینا بھی گناہ ہے اور کسی نااہل فرد کو دینا بھی کبیرہ گناہ ہے،اس لیے ووٹ سوچ سمجھ کر چھان بین کے بعد امانت دار اور اہل فرد کو ہی دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ بھی حکم دیتا ہے کہ امانتیں (ذمہ داریاں)اہل لوگوں کے سپرد کی جائیں۔