مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو مسائل سے نکالے گی، ندیم چن

ملک وال (آن لائن) پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے عوام خدمت مشن کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم ندیم افضل چن نے گزشتہ روز مقامی صحافی رضوان بٹ کے والد محمد شفیق بٹ مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے غریب عوام کو سیاسی شعور دیا ڈرائنگ روم سیاست کا خاتمہ کرکے اسے جھونپڑیوں میں لائے انہوں نے کہا کہ آج بھی پیپلز بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کی سیاست کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گی۔