مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ،شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے جنوبی ایشیا ریجن میں پاکستان کو دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دیتے ہوئے ملک میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اے ڈی بی نے سال 2022ء کا آؤٹ لک جاری کردیا جس میں پاکستان میں آئندہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے‘ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.6 فیصد ہے۔ اے ڈی بی کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوگئی، پاکستان اور بنگلا دیش کے سیلابوں نے معاشی ترقی کو متاثر کیا۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا خطے میں سب سے زیادہ مہنگا ملک ہے‘ جہاں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد ہے‘ بنگلادیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد جبکہ بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کوپے در پے نقصان پہنچایا ہے‘ سیلاب سے زراعت خاص طور پر گندم اور لائیو اسٹاک کو نقصان پہنچا۔