مزید خبریں

Jamaat e islami

نااہل حکمرانوں نے معیشت تباہ ،ملک کو مفلوج کردیا،امیر العظیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ کرپٹ،توشہ خانہ چور اور نااہل قیادت نے معیشت تباہ اورملک کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے،جماعت اسلامی کی مخلص ودیانتدارقیادت ہی ملک کو موجودہ بحران اورقوم کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جماعت اسلامی نہ صرف عوام کے امیدوں کی کرن بلکہ ملک کی واحد دینی سیاسی جمہوری اورموروثیت سے پاک جماعت ہے باقی سب خاندانی وپرائیویٹ لمیٹڈکمپنیاں ہیں۔قوم نے تمام پارٹیوں کو آزما لیا جنہوں نے لوٹ مارومہنگائی کے تحفوں کے سواکچھ بھی نہیں دیا اب حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کو موقع ملنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل جماعت اسلامی سندھ کے دورے کے موقع پربات چیت کے دوران کیا۔مرکزی رہنما نے صوبائی امیرمحمد حسین محنتی کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت اورمرحومہ کی مغفرت ودرجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد مسلم اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ سیاسی کشیدگی بڑھانے اورذاتی مفادات کے بجائے ملک وقوم کے مفاد کو سامنے رکھ کرپالیسیاں بنانے سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک امت کے تصور کو اجاگرکرنے سے ہی اغیارکی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔