مزید خبریں

Jamaat e islami

پرویز الٰہی اورمونس الٰہی اور اسد قیصر کی معاشی صورتحال پر تشویش

لاہور( نمائندہ جسارت )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آج وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی، جس میںباہمی دلچسپی کے امور، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ تینوں رہنماؤںنے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت سے نہ تو معیشت سنبھلی اور نہ بچی کھچی سیاسی ساکھ۔سیاست کی بجائے ریاست بچانے کا نعرہ لگانے والے عناصر بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں‘ نااہل ٹولے نے چند ماہ کے دوران پاکستان کوبے پناہ معاشی نقصان پہنچایا ہے۔شہبازشریف نے و زارت اعظمی کی کرسی کی عزت کا بھی خیال نہیں رکھا‘یہ پہلا وزیراعظم ہے جو دنیا بھر میں بھیک مانگتا پھر رہا ہے لیکن اسے کوئی بھیک دینے کو تیار نہیں۔پی ڈی ایم نے ملک کی عزت کو داؤ پر لگادیاہے۔