مزید خبریں

Jamaat e islami

محکمہ اطلاعات سندھ‘ 6ارب کرپشن کیس میں گواہ کابیان قلمبند

 کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)کراچی کی احتساب عدالت میںمحکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6ارب روپے کاکرپشن کیس ۔ریفرنس کے گواہ علی رضا نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا ۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،جہاں ریفرنس کے گواہ علی رضا نے اپنا بیان قلمبند کرا یا،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیں احتساب عدالت میں3 ارب 20 کروڑ روپے کے فیک پنشن اسکینڈل کیس کی سماعت۔ ملزمان کے بینک اکاؤنٹ کا فارنزک کرانے کا حکم دے دیا۔ ریفرنس میں شریک ملزم ریاض کھوسو سمیت17 ملزمان نے اپنے اکاؤنٹ کا فارنزک کرانے کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے ملزمان کے بینک اکاؤنٹ کا فارنزک کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔