مزید خبریں

Jamaat e islami

سندھ ہائیکورٹ‘5 لاپتا افراد کیس‘3 کا سراغ مل گیا

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں5 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت۔پولیس نے3 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا، پولیس نے لاپتا افراد سے متعلق پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کردیا ۔ رپورٹ میں بتایا کہ صبغت اللہ، نیاز اور عثمان مختلف مقامات میں پولیس کو مطلوب تھے، تینوں کو سہراب گوٹھ اور اسٹیل ٹائون پولیس نے گرفتار کرلیا۔عدالت نے تینوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کو نمٹا دیا جبکہ عدالت نے شہری عمر زمان اور کشن خان کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے 6 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔شہری تھانہ رسالہ اور پریڈی کے علاقے سے لاپتا ہیں۔علاوہ ازیںاینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سے متعلق عدالتی فیصلوں کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ اے این ایف کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ منشیات کورٹ نے20 سے زائدمقدمات کے فیصلے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے برعکس دیے ہیں۔ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق10 کلو چرس،ہیروئن ،کوکین برآمدگی کی سزا سزائے موت یا عمر قید ہے،عدالت عظمیٰ کے فل بینچ نے 2016 ء میں منشیات برآمدگی سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔