مزید خبریں

Jamaat e islami

اسلام آباد کاشف چودھری کے بھائی کی غائبانہ نماز جنازہ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت ) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری کے بھائی محمد فیصل چودھری کا غائبانہ نماز جنازہ سید صلا ح الدین کی امامت میں اسلام آباد میں اداکیا گیا، محمد فیصل اظہر، ملبورن آسٹریلیا میں، آتشزدگیکے ایک المناک حادثے میں انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی تدفین آسٹریلیا میں کر دی گئی ہے،اسلام آباد میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمداسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، محمد سفیان عباسی، انجمن تاجران گو جر خان کے صدر راجا محمد جواد، اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری، ظفر بختاوری، انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر، بزنس فورم اسلام آباد کے صدر چودھری طاہر، فریش ملک ایسوسی ایشن کے صدر مظفر ہاشمی، شاہد غفور پراچا، سر دار یاسر الیاس، قاضی الیاس، ملک ظہیر، مسلم لیگ ن کے رہنماء ضیا اللہ شاہ، اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور، اسمال چیمبر کے فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین کامران عباسی، زاہد قریشی، عمران بخاری، اسرار الحق مشوانی، بلال نذیر، مدثر فیاض چودھری، رفاہ کے میاں محمد رمضان، اسلام آباد میں ہوٹل بزنس کے بانی محمد فاروق، انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے صدر ظاہر شاہ، عابد خان، سمیت اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلوں کے اُمیدوار برائے چیئرمینز اور مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان سمیت صنعت وتجارت سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کے علاوہ علما سول سوسائٹی، طلبہ، صحافیوں سمیت مختلف مکتب فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرد نے شرکت کی۔