مزید خبریں

Jamaat e islami

ایو ن فیلڈ ریفرنس میں مریم اور صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن)ایو ن فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت حتمی فیصلہ قرار دیتے ہوئے نیب نے دونوں کی بریت کو درست تسلیم کر لیا، نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری بھی کر دیا۔ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دے دی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کو سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے بری کر دیا تھا۔